كشمير كے روڈ ميپ اور پاك بهارت مذاكرات



"قيادة روڈ ميپ چهوڑ كر حق خود ارادية كے نقطے پر متفق هو جائے" كشميري دانشوروں كا اسلام فورم ميں اظهار خيال.

"وزير اعظم سكندر حيات كے چناب فارمولے نے كشميريوں كا ديرينہ موقف كمزور كرديا" جسٹس (ر) مجيد ملك

"عوام كو كشمير كے عوض ايٹمي پروگرام رول بيك كرنے كا پيكج بهي قبول نہيں كرنا چاہيے" پروفيسر محمد اشرف صراف

"٤٧ كے سيز فائر نے كشمير كا مسئله الجهايا" فاروق رحماني

"مذاكرات ميں 'بريك تهرو' [break through] كا امكان نہيں" شيخ تجمل اسلام

"روڈ ميپ پاكستان اور كشميريوں كے مستقبل كيلئے بہتر نہيں, ضرورة پڑهنے پر مسئله كشمير ٥ سال تك منجمد كرديا جائے" نزير احمد شال

رپورٹ مظهر اقبال, راجہ محمد شفيق

شركاء

عبد المجيد ملك

سابق چيف جسٹس ہائي كورٹ وصدر لبريشن ليگ كشمير

پروفيسر محمد اشرف صراف

مركزي رحنما حرية كانفرس اسلام آباد دفتر

محمد فاروق رحماني

چيرمين جموں وكشمير ڈيموكريٹك ليگ

پروفيسر نذير احمد شال

سيكرٹيري جنرل ساؤتهـ ايشين سينٹر ومدير ماہنامه "كشمير مرر"

شيخ تجمل اسلام

چيف ايڈيٹر كشمير ميڈيا سروس (KMS)

جنرل مشرف كے دوره امريكا ميں كيمپ ڈيوڈ كے مقام پر مشرف بش ملاقات كو باخبر حلقے سنگ ميل كا درجه دے رہے ہيں. تو دوسري جانب بعض حلقے خدشات ميں بهي مبتلا ہيں. بالخصوص كشميري عوام ايك اضطراب وتذبذب كي كيفية سے دوچار ہيں. انہيں يہ خدشات پريشان كر رہے ہيں كہ كہيں ان كي ساري قربانياں ضائع نہ ہو جائيں . آزاد كشمير اور مقبوضه كشمير كي سياسي جماعتوں كے قائدين كے نت نئے بيانات نے بهي ان خدشات ميں اضافه كيا ہے. روزنامه اسلام نے اس موقع پر ضرورة محسوس كي كہ دونوں طرف كے كشميري دانشوروں كو جمع كر كے سياسي قيادة كو ايك موقف اختيار كرنے كا پيغام ديا جائے. اس مقصد كيلئے مندرجہ بالا شخصيات كا انتخاب كيا گيا. يہ وه شخصيات ہيں جو كہ نہ صرف مسئله كشمير كا پورا شعور ركهتي ہيں بلكہ جو كسي بهي ميز پر كشمير كاز پر موثر بات چيت كر سكتي ہيں. آزاد كشمير ميں اس وقت پانچ بڑي شخصيات ايسي ہيں جو مسئله كشمير كا پورا ادراك ركهتي ہيں. ان ميں آزاد كشمير كے باني صدر سردار محمد ابراهيم حان, سردار عبد القيوم, جماعت اسلامي كے سابق امير عبد الرشيد ترابي, سابق چيف جسٹس عبد المجيد ملك اور ممتاز كالم نويس ملك عبد الرشيد شامل ہيں. سردار محمد ابراهيم كي عمر نوے برس ہے اور اس وقت صاحب فراش ہيں سردار عبد القيوم كو ڈاكٹروں نے سيڑهياں چڑهنے سے مكمل طور پر منع كر ركها ہے چونكہ وه عارضه قلب ميں مبتلا ہيں. عبد الرشيد ترابي كا پچهلے ہفتے دل كا اپريشن هو چكا ہے. ملك عبد الرشيد بهي گهٹنے كے درد ميں مبتلا ہيں. اور وه مضفرآباد سے اسلام آباد سفر كے قابل نہيں تهے. اس لحاظ سے آزاد كشمير كي پوري اور بهر پور نمائندگي جناب جسٹس عبد المجيد ملك نے كي.

اداره ان كا شكر گزار ہے كہ وه اتني عجلة ميں اپنے معمولات زندگي كو ايك طرف ركهـ كر ميرپور سے سفر كر كے اس پروگرام ميں شريك هوئے. مقبوصه كشمير ميں اس لحاظ سے زمين بہت زرخيز ہے. سيد علي گيلاني, پير صلاح الدين, مير واعظ عمر فاروق, ياسين ملك, محمد فاروق رحماني, اشرف صراف, پروفيسر نزير شال, شيخ تجمل اسلام, ڈاكٹر عيوب ٹهاكر, غلام نبي فائي اور درجنوں ديگر افراد ابهي زنده ہيں جو اس مسئله پر بات كرنے كا سليقه ركهتے ہيں, ان ميں جو شخصيات بيس كيمپ ميں موجود تهيں انہيں بہت عجلة ميں دعوة دي گئي اور انہوں نے بهي روزنامه اسلام كي كال پر لبيك كہتے هوئے مذاكرے ميں شركة كي. اداره ان شخصيات كا بهي شكريه ادا كرتا ہے.

شركاء مذاكره نے آخر ميں ايك جاندار علاميه بهي جاري كيا جو حد مداركه كي دونوں اطراف كي سياسي قيادة كيلئے ايك سنگ ميل كي حيثية ركهتا ہے.

جسٹس (ر) عبد المجيد ملك نے گفتگو شروع كرتے هوئے كہا كہ تقسيم بر سغير سے قبل كشميري اس ميں تنہا ايك فريق كي حيثية ركهتے تهے. انہوں نے اپني جدوجهد 1947 ء سے بهي بہت پہلے شروع كر ركهي تهي. اس وقت مسئله كي نوعية مختلف تهي ليكن تقسيم بر سغير كے بعد اس كي حيثية ميں تبديلي رونما هو گئي.

انہوں نے بتايا كہ معاهده امرتسر جو كشمير كے مہاراجہ گلاب سنگهـ اور انگريزوں كے درميان هوا تها اس كي حيثية چوده اگست 1947 ء كو ختم هو گئي تهي. اس كے بعد مہاراجہ هري سنگهـ نے جو هندوستان كے ساتهـ نام نہاد الحاق كيا اس كي ائيني حيثية نہيں چونكہ اس وقت معاهده امرتسر ختم هو گيا تها. مہاراجہ كي جگہ اب كشميريوں كے مستقبل كا فيصله صرف كشميريوں كو كرنا تها ليكن ايك سازش كے تحت الحاق هندوستان كيا گيا.
جس كے جواب ميں كشميريوں نے بغاوت كر كے ايك تہائي حصہ آزاد كرايا. مجاهدين نے كشمير باره مولہ تك آزاد كراليا تها. بعد ازاں اقوام متحده كے ذريعے سيز فائر كروايا گيا اور هندو نے وعده كيا كے حالات درست هونے كي صورة ميں رائے شماري كر كے كشميريوں سے پوچهنے كے بعد اس كے مستقبل كا فيصله هو گا ليكن بهارت نے نا جائز طور پر اس پر قبضه جما ليا. انہوں نے كہا بنيادي فريق اس مسئله ميں كشميري ہيں اگر كشميري ہي اپنے اصولي موقف سے دستبردار هو جائيں گے تو جنرل مشرف كہاں تك دفاع كر سكتے ہيں اس لئے كشميري قيادة پر لازم ہے كہ وه اپنے اصولي موقف سے ايك انچ انحراف نہ كريں اور اپنا دباؤ برقرار ركهيں تاكہ پاكستان بهي پسپائي نہ دكها سكے. انہوں نے كہا كشميريوں كي پسپائي خود پاكستان كے مفاد ميں نہيں ہے. انہوں نے وزير اعظم آزاد كشمير سردار سكندر حيات خان پر تنقيد كرتے هوئے كہا كہ انہوں نے بنيادي مسئله سے انحراف كر كے چناب فارمولا پيش كرديا. انہوں نے كہا كہ ساري جماعتوں كا ايك نقطه پر متفق هونا دور كي بات ہے, خود حكمران جماعة ايك موقف اپنانے سے گريزاں ہے جو اس موقع پر كشمير كاز سے بہت بڑي بے وفائي كے مترادف ہے. انہوں نے كہا ماضي ميں 1947ء سے ليكر آج تك جو معاهدے بهي هوئے ہيں اس ميں كشمير كے بنيادي فريق كشميري شريك نہيں تهے جس سے كشمير كاز كو نقصان پہنچا ہے.

پروفيسر محمد اشرف صراف نے كہا كہ امريكا چاہتا ہے كہ پاكستان كشمير كے كسي كمزور حل پر آماده هو جائے تاكہ اس سے نيوكلئير پروگرام پر رول بيك كروايا جاسكے. يہ مسوده پاكستان كے علاوه خود كشميريوں كے مفاد ميں بهي نہيں ہے. انہوں نے كہا كہ اگر بهارت كے پاس ايٹمي صلاحية باقي رہتي ہے اور پاكستان سے يہ صلاحية چهين لي جاتي ہے تو اس صورة ميں كشمير كي آزادي ديرپا نہيں هوسكتي پهر كشميري بهارت كے مكمل رحم وكرم پر هوں گے. وقتي طور پر آزادي مل بهي جائے گي ليكن ايٹمي صلاحية والا بهارت اس آزادي كو پهر سلب كر سكتا ہے. انہوں نے كہا كہ بهارت اس وقت كشميريوں كي جدوجهد كے علاوه ايٹمي پاكستان كے باعث مذاكرات پر آماده هوا ہے. انہوں نے كہا ايڈواني سے ليكر جنرل مشرف تك لچك پيدا كرنے كي باتيں كرتے ہيں ليكن يہ لچك طشميريوں اور پاكستان كے مفاد ميں نہيں. انہوں نے اميد ظاهر كي كہ پاكستان كے سربراه جنرل پرويز مشرف نے ماضي ميں ايك جاندار موقف اپنايا ہے, ہميں اميد ہے كہ وه اب بهي اس پر كمزوري نہيں دكهائيں گے. انہوں نے كہا كہ يہ "كچهـ لے اور دے" كي پاليسي كشمير كے مفاد ميں نہيں, كشمير ايك "يونسٹي" [unity] ہے اس ميں تقسيم كي باتيں نہيں هوني چاہيے.

محمد فاروق رحماني نے كہا كہ كشمر كي گزشته چوده ساله تحريك نے ايك نيا رخ اختيار كر ليا ہے. بندوق كا حق خود اقوام متحده كے ائين ميں موجود ہے جس كا استعمال كشميريوں نے كيا ہے. اس حق سے انہيں دستبردار كرانے كي باتيں نقصان ده هوں گي, انہوں نے كہا كہ 1947ء ميں مجاهدين سے سيز فائر كے نتيجه ميں آج تك آزادي حاصل نہ هو سكي.
اس وقت بندوق كا سلسله جاري رہتا تو آج كشميري آزاد فضاؤں ميں ہوتے اور اتني بڑي قرباني كي دوباره نوبة نہ آتي. انہوں نے كہا كہ اب كي بار اگر مجاهدين سے بندوق ركهوا لي جائے گي تو يہ مسئله مزيد لٹك جائے گا. انہوں نے اپنے دوستوں كے موقف كي حماية كرتے هوئے كہا كہ چوده سالوں ميں كشمير كي جو نسل جوان هوئي ہے انہوں نے قريب سے بهارت كے ظلم كو ديكها ہے. وه كسي بهي وقتي حل كو قبول نہيں كريں گے. انہوں نے كہا كہ اس وقت بهارت "سرپ وناش" كے نام پر گن شپ هيلي كاپٹروں سے كشميريوں كے خلاف اپريشن كر رہا ہے. آزاد كشمير كي سرحدوں پر بهي فائرنگ ميں تيزي پيدا كردي ہے. كيا ايسي صورة ميں بهارتي دعوؤں كو ہم سنجيدگي سے لے سكتے ہيں؟ بهارت اگر مذاكرات كے لئے مخلص ہے تو اسے كشمير ميں بہتر ماحول پيدا كرنا چاہيے تها.

پرفيسر نذير احمد شال نے كہا كہ گياره ستمبر كے واقعات نے عالمي تناظر تبديل كرديا ہے. اس وقت پاكستان كمزور وكٹ پر كهڑا ہے. امريكا كيساتهـ دوستي شروع سے پاكستان كي رہي ہے ليكن 1947ء سے ليكر كارگل كے محاذ تك ہر موقغ پر امريكا نے بهارت كو سپورٹ كيا ہے. اس لئے اس وقت امريكا كي مرضي كا روڈ ميپ جو كيمپ ڈيوڈ ميں تيار هو رہا ہے يہ پاكستان اور كشميريوں كے مستقبل كيلئے بہتر نہيں هو سكتا. اس لئے پاكستان ايسي صورة حال پيدا كرے كہ يہ مسئله پانچ سال تك التوا كا شكار هو جائے. انہوں نے كہا كہ اس وقت مسئله كشمير كا جو بهي حل نكلنے والا ہے وه مزيد خرابيوں كو جنم دے گا. بهارت كي خواہش ہے كہ وه عالمي حالات كا فائده اٹها كر پاكستان كو دباؤ ميں لا كر ايك كمزور جل كشمير كا پيش كردے, جس سے آئنده كشميري اور پاكستان اس كے دباؤ ميں رہيں.

شيخ تجمل اسلام نے كہا كہ حال ہي ميں پينٹاگون نے ايك يادداشت جاري كي ہے جس ميں كہا گيا ہے كہ امريكا بهارت سے بہت سارے معاملات ميں حصہ داري كرنا چاہتا ہے. رمسفيلڈ نے كہا ہے كہ مستقبل ميں چين اقتصادي اور دفاعي اعتبار سے هندوستان اور امريكا دونوں كيلئے ايك خطره ہے اس لئے بهارت اور امريكا دونوں كو مل كر اس كے خلاف منصوبه بندي كرني چاہيے. انہوں نے كہا كہ ابهي بهارت كيلئے روس ركاوٹ ہے. هندوستان نے پورے طور پر امريكا سے شير كرنے كا فيصله نہيں كيا ليكن اس سے جو بات سامنے آتي ہے وه يہ ہے كہ امريكا پاكستان كے مقابلے ميں بهارت كو كتني اهمية ديتا ہے. انہوں نے كہا امريكا اسرائيل كو مضبوط كرنے كيلئے عراق پر چڑهـ دوڑا ہے. اب بهارت كو مضبوط كرنے كيلئے چين اور پاكستان كو كمزور كرنے كي سوچ رہا ہے. ليكن اس سارے تناظر ميں نظر يہ آتا ہے كہ كشمير پر ابهي فوري طور پر كوئي "بريك تهرو" نہيں هو سكے گا. امريكا كي جو خواهش ہے وه بهارت بهي شائد پوري نہ كر سكے. اسي طرح ہمارے جنرل مشرف ايك هوشمند جنرل ہيں وه بهي ايسي كوئي غلطي نہيں كريں گے. اہوں نے اس سےاتفاق كيا كہ كشميريوں كو اپنے موقف پر ڈٹے رہنا چاہيے.

آخر ميں تمام شركاء نے ايك مشتركه علاميه جاري كيا جس كے مطابق مقبوصه كشمير اور آزاد كشمير كي قيادة سے اپيل كي گئي كہ وه صرف حق خود ارادية كہ ايك نقطه پر متفق هو جائيں. انہوں نے پاكستان اور بهارت دونوں سے اپيل كي كہ جس طرح وه ايك دوسرے ملك ميں وفود كا تبادله كر رہے ہيں, اسي طرح خوني لكير كے دونوں طرف كے كشميريوں كو آپس ميں مل بيٹهنے كا موقغ فراهم كيا جائے. انہوں نے كہا كہ كشمير كے دونوں حصوں ميں كشميري لازوال رشتوں ميں منقسم ہيں اگر انہيں آزادانه طور پر ملنے ديا جائے گا تو يہ كشمير كے بارے ميں بہتر طور پر كوئي حل نكال سكتے ہيں. انہوں نے عالمي برادري سے اپيل كي كہ وه بهارت كو كشمير ميں كشميريوں كے وسيع پيمانے پر قتل عام سے روكے. آزاد كشمير كے سرحدي علاقوں ميں بهارتي افواج كي فائرنگ سے روزانه عام شہريوں كي حلاكتوں كو روكا جائے. انہوں نے بين الاقوامي برادري سے اپيل كي كہ وه كشمير كو سرد خانے ميں ڈالنے كي سازش كو نا كام بنا كر كشميريوں كي مرضي كے مطابق اس كا حل نكالے.

[Daily Islaam][Archive]


[al Balagh][Islam.tc][Shia Fitnah][Hikaayaat ul Awliyaa][Sunnah][Shia-Sunni Dialogue][al Akhtar Trust][Pakistan Blood Bank][Shamsheer][Hadhrat Deobandi رحمه الله][Islaam][Islamic Economics][al-Haadi][Regarding Deobandi Ulama][Peshawar Nights][Maulana Deobandi Hafazahullah - Statement][Riyaadh ul Jannah]

c